محسن کو سلیوٹ کرتے ہیں: چیف جسٹس ہم بھی غریب ہیں، مزدوری میں کوئی عار نہیں

محسن کو سلیوٹ کرتے ہیں: چیف جسٹس ہم بھی غریب ہیں، مزدوری میں کوئی عار نہیں

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے تنور پر روٹیاں لگا کر خاندان کی کفالت کرنے والے غریب طالبعلم اور بی اے کے امتحان میں پنجاب یونیورسٹی میں پہلی پوزیشن لینے والے محسن کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ فاضل چیف جسٹس نے مقدمہ کی سماعت کے دوران کہا کہ ہم محسن کو سلیوٹ کرتے ہیں جس نے محنت مزدوری بھی کی اور پوزیشن بھی لی۔ وہ لڑکا 3 گھنٹے سوتا تھا، مزدوری بھی کرتا تھا، پھر پڑھتا بھی تھا اور اتنی اعلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھی غریب ہیں مزدوری کرنے میں کوئی عار نہیں ہے۔