شمالی وزیرستان آپریشن‘ امریکی جنرل جیمز مذاکرات کیلئے پاکستان پہنچ گئے

شمالی وزیرستان آپریشن‘ امریکی جنرل جیمز مذاکرات کیلئے پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد (جاوید صدیق) شمالی وزیرستان میں آپریشن ‘پاکستان امریکہ عسکری تعلقات اور افغان جنگ کے معاملے پر اہم مذاکرات کے لئے امریکی سنٹرل کمان کے سربراہ جنرل جیمز این میٹس گزشتہ رات اسلام آباد پہنچ گئے۔ قابل اعتماد ذرائع نے نوائے وقت کو بتایا ہے کہ وہ آج شام آرمی چیف جنرل کیانی کے ساتھ ڈنر پر ملاقات کریں گے جس میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان دہشت گردی کے خلاف تعاون سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ہو گا۔ امریکی سنٹرل کمان کے سربراہ کو فوجی قیادت شمالی وزیرستان میں ممکنہ آپریشن اور اس کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ سنٹرل کمان کے سربراہ قریباً ایک سال کے وقفے کے بعد پاکستان کے دورے پر آئے ہیں۔