اسلام آباد میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظرمختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران بہترمشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

اسلام آباد میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظرمختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران بہترمشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

وفاقی دارالحکومت میں پولیس کی جانب سے مشکوک افراد کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری ہے،سیکٹر جی ٹین ،جی الیون میں چھاپے مار کر اٹھارہ افراد کوحراست میں لیا گیا جبکہ چوون مشکوک افراد کو سبزی منڈی کے علاقے سے حراست میں لے کر ان سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ پولیس نے اس دروان ایک سو اٹھاسی گھروں کی تلاشی بھی لی دوسری جانب گرفتار مشتبہ افراد سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے ملزموں کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔