سول حکومت کی حمایت جاری رکھیں گے، اسکے فوج سے تعلقات پر تبصرہ نہیں کرونگا: امریکی سفیر
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ سول اور ملٹری تعلقات پر تبصرہ نہیں کروں گا۔ سول حکومت کی حمایت جاری رکھیں گے۔ پاکستان میں سیاسی اور معاشی استحکام کے خواہشمند ہیں، پاکستان میں مضبوط جمہوریت چاہتے ہیں۔