الیکشن کمشن نے ارکان پارلیمنٹ کے پاس سونے کی تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کر دیں
اسلام آباد (آن لائن ) الیکشن کمشن نے ارکان پارلیمنٹ کے پاس سونے کے زیورات رکھنے کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے اور ویب سائٹ پر تفصیلات جاری کر دی ہیں، موجودہ پارلیمنٹ میں 19رکان اسمبلی کے پاس مجموعی طور پر 5453تولے سونا منظر عام پر آیا ہے سونا رکھنے والوں میں مسلم لیگ ن کے چار، پیپلز پارٹی کے تین، تحریک انصاف اور ایم کیوایم کا ایک ایک رکن اسمبلی شامل ہے۔ پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی علی گوہر شاہ اور پیپلز پارٹی کی خاتون سنیٹر روبینہ خالد کے پاس 500تولے سونا ہے۔ پیلز پارٹی کے نواب یوسف تالپور کے پاس 400تولے سونا تحریک انصاف کے رائے حسن نواز کے پاس 300تولے، مسلم لیگ ن کے رانا عمر نذیر کے پاس 410تولے عوامی نیشنل پارٹی کے اعظم ہوتی کے پاس 450تولے، آسیہ ناصر اور چودھری شہباز کے پاس 300 تولے سونا ہے۔ سونا رکھنے والوں میں تین مرد اور تین خواتین ہیں۔