نرنکاری بازار میں گودام پر چھاپہ، ایک لاکھ، دس ہزار پیکٹ گٹکا برآمد
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے نرنکاری بازار راولپنڈی میں بڑے گودام پر چھاپہ مار کر ایک لاکھ دس ہزار پیکٹ کے قریب گٹکا برآمد کر لیا جس پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ پنجاب کے عوام لاکھوں پیکٹ گٹکے کے زہر سے بچ گئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے ویجیلنس سیل کی اطلاع پر باچہ خان ٹریڈرز اور خضر ٹریڈرز کے گوداموں پر چھاپہ مارا اوردیگر صوبوں سے اکٹھا کیا گیا گٹکا برآمد کر لیا گٹکاپنجاب کے مختلف شہروں میں سپلائی ہونا تھاتمام تر برآمد شدہ گٹکا کوآگ لگا کر تلف کر دیا گیا اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے کہا کہ ہمارا مشن گٹکا فری پنجاب ہے گٹکا کینسر کی سب بڑی وجہ ہے گٹکے کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح میں ہے۔پنجاب کو گٹکا فری بنا کر دم لیں گے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ٹیکسلا اور اٹک میں بھی مختلف فوڈ پوائنٹس اور پروڈکشن یونٹس کی چیکنگ کی اور معروف بیکری کے پروڈکشن یونٹ کو 1 لاکھ جرمانہ جبکہ فضل شنورای ریسٹورنٹ کو وارننگ نوٹس جاری کیا۔