وفاقی حکومت کا تین تھرمل پلانٹ کوئلے پر منتقل کرنیکا فیصلہ، فائدہ صارفین کو منتقل کیا جائیگا: حکام

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت سستی بجلی پیدا کرنے کے لئے مظفر گڑھ، جام شورو اور گڈو کے تین تھرمل بجلی گھروں کو کوئلے پر منتقل کررہی ہے۔ سرکاری ریڈیو کے مطابق مظفرگڑھ میں 1350 میگاواٹ، جام شورو کا 850 میگاواٹ اور گڈو کا 640 میگاواٹ کا تھرمل بجلی گھر کثیر ملکی مالی مدد سے کوئلے پر منتقل کیا جارہا ہے۔حکام کاکہناہے کہ کم لاگت سے بجلی پیدا ہونے کا فائدہ صارفین کو منتقل کیا جائے گا۔