وزارت داخلہ کے ماتحت اداروں کا آڈٹ کرانے سے انکار، چودھری نثار کی برہمی

وزارت داخلہ کے ماتحت اداروں کا آڈٹ کرانے سے انکار، چودھری نثار کی برہمی

اسلام آبا (وقت نیوز) وزارت داخلہ کے ماتحت اداروں نے آڈٹ کرانے سے انکار کردیا۔ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سخت نوٹس لیا ہے۔ چودھری نثار کا کہنا ہے وزارت داخلہ اور اس کے ماتحت ادارے آڈٹ کرانے کے پابند ہیں، کسی نے رکاوٹ ڈالی تو اس کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔ وزارت داخلہ آڈٹ کے سلسلے میں آڈیٹر جنرل سے مکمل تعاون کرے گی۔
آڈٹ/ انکار