سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات ،امیدواروں کی عبوری فہرست جاری

اسلام آباد(اے پی اے )سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے سال 2013-14ءکیلئے حصہ لینے والے امیدواروں کی عبوری فہرست جاری کردی گئی۔ صدارت کیلئے حامد خان گروپ کے امان اللہ کترانی‘ عاصمہ جہانگیر گروپ کے کامران مرتضیٰ جبکہ تیسرے امیدوار رب نواز راجہ آزاد حیثیت سے میدان میں ہیں۔ سیکرٹری کیلئے آصف محمود چیمہ‘ عظمت اللہ چوہدری اور محمد اسلم پرویز کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ دیگر امیدواروں میں بلوچستان کے نائب صدر کیلئے عبداللہ کاکڑ اور جہانزیب خان جدون، خیبر پی کے کے سید سردار حسین بلامقابلہ نائب صدر منتخب ہوچکے ہیں۔