رشید غازی قتل کیس، پرویز مشرف کا ٹرائل سیشن سے ہائی کورٹ منتقل کرنے کیلئے درخواست دائر

 اسلام آباد (این این آئی) عبدالرشید غازی قتل کیس میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا ٹرائل سیشن کورٹ سے ہائی کورٹ منتقل کرنے کےلئے درخواست دائر کر دی گئی۔ مدعی ہارون الرشید کی جانب سے طارق اسد ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف اہم نوعیت کا مقدمہ ہائی کورٹ میں چلایا گیا تھا۔ عبدالرشید غازی کے قتل کی ایف آئی آر میں نامزد ملزم پرویز مشرف کے خلاف بھی قتل کا مقدمہ ہائی کورٹ میں چلانے کی درخواست منظور کی جائے۔