ایپکا نے وزراءکی یقین دہانی پر کوئٹہ میں 7 روز سے جاری دھرنا ختم کردیا

اسلام آباد+ کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ+ بیورو رپورٹ) ایپکا نے کوئٹہ میں 7روز سے جاری دھرنا ختم کردیا۔ دھرنا نومنتخب وزراءکی یقین دہانی پر ختم کیا گیا۔ قبل ازیں بلوچستان ہائیکورٹ نے ایک آئینی پٹیشن کی سماعت کرتے ہوئے پولیس اور ایف سی کے حکام کو حکم دیا ہے کہ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے زرغون، پرنس اور وائٹ روڈ کوئٹہ کے سنگم پر قائم کردہ کیمپ اور سڑک کی بندش کو فوری طور پر ہٹا دے تاکہ وہ ٹریفک اور پیدل چلنے والوں کی آمدورفت میں رکاوٹ نہ بنیں۔