ایف بی آر نے سیلز ٹیکس، ایکسائز ڈیوٹی اور گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 23 اکتوبر تک توسیع کردی

اسلام آباد (آئی این پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سیلز ٹیکس و فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جمع کرانے اور ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 23 اکتوبر 2013 تک بڑھا دی ۔ پیر کو ایف بی آر کی ترجمان رفعت شاہین قاضی نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لئے آخری تاریخ میں 23 اکتوبر 2013 تک توسیع کردی ہے۔