اسحاق ڈار لندن میں عید منائیں گے وہیں سے وزیراعظم کے دورہ امریکہ کے وفد میں شامل ہونگے

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار عید الاضحی اپنے خاندان کے ہمراہ لندن میں منائیں گے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ جوکہ اس وقت آئی ایم ایف بورڈ کے سالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکہ ہیں عید سے قبل وہاں سے لندن پہنچیں گے اور اپنے خاندان کے افراد کے ہمراہ عیدالاضحی وہیں پر منائیں گے اور وہیں سے وزیراعظم کے دورہ امریکہ میں شامل ہونے کیلئے امریکہ واپس چلے جائیں گے۔
اسحاق ڈار/ عید