پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے:رحمن ملک

 اسلام آباد(نوائے وقت نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک سے چیئر مین افغان امن کونسل صلاح الدین ربانی نے ملاقات کی۔ملاقات میں بارڈر مینجمنٹ،ڈرگ کنٹرول اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے۔افغانستان میں امن سے خطے کے تمام ممالک ترقی کریںگے۔ پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔صلاح الدین ربانی نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان مل کر دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کام کریں۔