سڈل کمشن نے ملک ریاض کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

سڈل کمشن نے ملک ریاض  کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ اے پی پی) شعیب سڈل کمشن نے ارسلان افتخار کیس میں ملک ریاض کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔ ملک ریاض کو متنازع باتیں کرنے پر شو کاز نوٹس جاری کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شعیب سڈل کمیشن نے ملک ریاض کو 19نومبر کو طلب کر لیا۔ ملک ریاض کے شعیب سڈل کی مدت ملازمت میں توسیع کے لئے ڈیل کا الزام لگایا تھا۔ کمشن کے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کمشن کو دیے گئے ٹاسک کو مکمل کرنے کا مینڈیٹ حاصل ہے اور کمیشن کو کسی نے اپنے کام سے روکا نہیں۔ کمشن کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ عدالت عظمیٰ نے کمیشن کو انکوائری مکمل کرنے سے نہیں روکا بلکہ انکوائری مکمل کرنے کے لئے کمیشن کی مدت میں 6 دسمبر تک توسیع کی گئی ہے۔ یہ کمشن قانون کے عین مطابق ہے جو اپنا کام جاری رکھے گا۔