سرحدی علاقہ میں امن کی صورتحال بہتر بنانے کا عزم کر رکھا ہے: نائب کمانڈر ایساف

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) افغانستان میں متعین اتحادی افواج کے نائب کمانڈر لیفٹننٹ جنرل نک کارٹر نے کہا ہے کہ عالمی اتحادی فوج اور پاکستان آرمی نے پاک افغان سرحدی علاقہ میں امن و سلامتی کی صورتحال بہتر بنانے کا عزم کر رکھا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے بری فوج کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹننٹ جنرل وحید ارشد سے گذشتہ روز جی ایچ کیو میں ملاقات کے موقع پر ان خیالات کا اظہار کیا۔ امریکی کمانڈر نے کہا کہ اس نوعیت کی ملاقاتیں اور رابطے مذکورہ بالا مقاصد کے حصول کیلئے نہائت اہم ہیں ان کا کہنا کہ تھا ہم نے سلامتی سے متعلق مسائل کا پائیدار حل تلاش کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ملاقات ایساف اور پاکستان آرمی کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے اور خطہ میں سلامتی کی صورتحال بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ دونوں عسکری قائدین نے پاک افغان سرحد پر سلامتی کی صورتحال بہتر بنانے اور جنگجو گروپوں پر دباﺅ بڑھانے جیسے موضوعات پر تبادلہ خیالات کیا۔ بیان کے مطابق اعلیٰ سطح پر ان ملاقاتوں کی بدولت سرحدی علاقے میں زیادہ م¶ثر فوجی کارروائیاں کی جا سکی ہیں۔