کراچی کے حالات خراب ہونے کی ذمہ دار وہاں کی حکومت ہے: خواجہ آصف

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کراچی کو دہشت گردی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، کراچی کے حالات خراب ہونے کی ذمہ دار وہاں کی حکومت ہے، وہاں پر پانی کا بحران جان بوجھ کر پیدا کیا گیا،’’را‘‘ دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی کر رہی ہے، کراچی آپریشن میں مختلف ادارے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، کوئی شک نہیں کہ کراچی کے حالات بہتر ہوئے، جرائم پیشہ عناصر نے شہر میں علاقے بانٹ رکھے ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں انہوںنے کہا کہ کراچی کے حالات کی ذمہ داری سیاسی جماعتوں کی ہے۔ سیاسی جماعتوں نے خاص مقاصد کیلئے عسکری ونگ بنائے ہوئے ہیں۔