چیئرمین سینٹ کا پی ایس کے نام پر رشوت لینے کے معاملے کی تحقیقات کا حکم

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے اجلاس میں بتایا کراچی میں کسی شخص نے ان کے پی ایس کے نام پر دو اشخاص کو فون کر کے نوکری دلوانے کے نام پر رشوت لی۔ انہوں نے یہ معاملہ تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کو بھجوا دیا ہے۔ انہوں نے تمام صوبائی اور وفاقی حکومت کے اداروں اور عوام سے کہا کوئی میرے نام پر نوکری دلوانے یا کوئی اور سرکاری کام کرانے کیلئے میر ا یا میرے سٹاف کا نام استعمال کرے تو سینٹ سیکرٹریٹ سے اس کی ضرور تصدیق کرلی جائے۔