وفاقی کابینہ جلد ’’سرن‘‘ کا ایسوسی ایٹ رکن بننے کی منظوری دیگی

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) وفاقی کابینہ بہت جلد یورپی تنظیم برائے ایٹمی تحقیق (سرن) کا ایسوسی ایٹ رکن بننے کی منظوری دے گی۔ وزیراعظم ’’سرن‘‘ کا ایسوسی ایٹ رکن بننے کی منظوری دے چکے ہیں۔ یہ بات سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری نے تھنک ٹینک سنٹر فار انٹرنیشنل سٹرٹیجک سٹڈیز کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار میں اظہار خیال کرتے ہوئے بتائی۔