مولانا فضل الرحمن کا دورہ ایران منسوخ نہیں، موخر ہوا: ذرائع

مولانا فضل الرحمن کا دورہ ایران منسوخ نہیں، موخر ہوا: ذرائع

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا فضل الرحمن کا دورہ زاہدان ایران منسوخ نہیں ہوا اور نہ ہی ایران نے مولانا کا ویزا منسوخ کیا ہے۔ جمعیت کے رہنما کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض وجوہ کی بنا پر مولانا فضل الرحمن کا دورہ ایک ہفتہ کے لئے موخر کیا گیا۔ مولانا اب ایک ہفتہ بعد زاہدان میں علماء کانفرنس میں شرکت کے لئے روانہ ہوں گے۔