ملک میں امن ہو گا تو پھر ہی راہداری منصوبہ کامیاب ہو گا: فاروق ستار

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ دہشت گردی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے صرف قومی ایکشن پلان بنانے سے دہشت گردی ختم نہیں ہو گی۔ انتہا پسندی کا خاتمہ کر کے ہی دہشت گردی ختم کی جا سکتی ہے۔ راہداری منصوبہ اسی وقت کامیاب ہو گا جب ملک میں امن ہو گا۔