صدر، وزیراعظم، خورشید شاہ، ایاز صادق سے گورنر کی ملاقاتیں، ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو

صدر، وزیراعظم، خورشید شاہ، ایاز صادق سے گورنر کی ملاقاتیں، ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو

لاہور (خصوصی رپورٹر) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت میں صدر پاکستان ممنون حسین، وزیراعظم پاکستان محمد نوازشریف، اپوزیشن لیڈر خورشید علی شاہ ،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور جنوبی پنجاب میں نئے پروجیکٹس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ رفیق رجوانہ نے گورنر پنجاب کی ذمہ داریاں سونپنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا سیاسی قیادت نے ان پر جو ذمہ داریاں عائد کی ہیں وہ انشاءاللہ تعالی اس پر پورا اُترنے کی پوری کوشش کریں گے ۔ پنجاب میں صحت اور تعلیم کے شعبوں کی بہتری بالخصوص جنوبی پنجاب کی محرومیوں کو دور کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ چونکہ وہ خود قانون کے شعبے سے وابستہ رہے ہیں اس لئے وہ وکلاءکے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں، وہ حکومت اور بار کے تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں گے۔ اپوزیشن لیڈر خورشید علی شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا جمہوریت کا استحکام اور آئین و قانون کی بالادستی ہی ملک کے تمام مسائل کا حل ہے ،رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے پنجاب ہاو¿س اسلام آباد میں گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ سے ملاقات کی۔انہوں نے پنجاب کے گورنر کا عہدہ سنبھالنے پر انہیں مبارکباد دی۔ رکن قومی اسمبلی ابرار احمد ، رکن پنجاب اسمبلی افتخار احمد ، سابق ایم این اے سعود مجید، سینیٹر محسن لغاری ، رکن قومی اسمبلی اویس لغاری ، مسلم لیگ کے رہنماو¿ں ضیاءاللہ شاہ، واجد ایوب نے بھی گورنر پنجاب سے ملاقات کی اور انہیں گورنر پنجاب کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی۔ حمزہ شہباز شریف نے کہا موجودہ دور حکومت میں ملک میں ریکارڈ بیرونی سرمایہ کاری ہوئی جس سے معاشی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو گا اور ملک میں روز گار اور کاروبار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے ۔ پنجاب میں گڈ گورننس کے باعث میرٹ اور انصاف کی بنیاد پر وسائل کی تقسیم سے صوبے کے ہر گوشے کے عوام کو ترقی کے ثمرات سے مستفید کیا جا رہا ہے ۔اے پی پی کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے ملک کی تمام ترقی پسند سیاسی قوتیں قومی اہمیت اور عوام کی فلاح و بہبود کے ایجنڈے پر متفق ہیں، ملک دہشت گردی اور انتہا پسندی کا شکار ہے جس سے مل جل کر ہی نمٹا جا سکتا ہے۔گورنر پنجاب سے ملنے والے وکلاءمیں سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) لائرز فورم محمد عتیق شاہ، مرکزی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن) لائرز فورم عبدالوہاب بلوچ، ڈویژنل جنرل سیکرٹری میاں شہباز احمد سیکرٹری انفارمیشن مسلم لیگ (ن) لائرز فورم کے پی کے سعید خان اخوندزادہ، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل بیرسٹر جہانگیر خان جدون شامل تھے ۔
 
گورنر ملاقاتیں