سیکرٹری کیڈ کی درخواست: اسلام آباد ہائیکورٹ نے گریڈ 21 کے افسرو ں کی ترقی کا نوٹیفکیشن روک دیا

سیکرٹری کیڈ کی درخواست: اسلام آباد ہائیکورٹ نے گریڈ 21 کے افسرو ں کی ترقی کا نوٹیفکیشن روک دیا

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈیشنل سیکرٹری کیڈ کی درخواست پر سیکرٹری سٹیبلشمنٹ ڈویژن کو گریڈ 21 کے افسرو ں کی ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا ۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بنچ نے ایڈیشنل سیکرٹری کیڈ قیصر مجید ملک کی درخواست کی سماعت کی۔ وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سینٹرل سلیکشن بورڈ نے جن 11 افراد کی ترقی کی سفارش کی ہے وہ غیر آئینی ہے۔ 5 اپریل 2015 سینٹرل سلیکشن بورڈ کی میٹنگ میں میرے موکل کا نام بھی شامل تھا لیکن سلیکشن بورڈ نے جان بوجھ کر قیصر مجید ملک کو نظرانداز کرتے ہوئے دیگر افسروں کو ترقی دے دی۔ عدالت نے ترقی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم دیتے ہوئے سیکرٹری وزیراعظم‘ سیکرٹری سٹیبلشمنٹ ڈویژن‘ سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن اور فیڈرل پبلک سروسز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔
نوٹیفکیشن روک دیا