سپریم کورٹ نے ایل ڈی اے کو ترقیاتی کاموں سے روکنے کا ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)  سپریم کورٹ نے ایل ڈی اے کو ترقیاتی کاموں سے روکنے کا ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا ہے، لاہور ہائی کورٹ نے ایل ڈی اے کو ترقیاتی کاموں سے روک دیا تھا اور حکم دیا تھا کہ ایل ڈی اے کی بجائے ترقیاتی کام بلدیاتی اداروں سے کرائے جائیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف  ایل ڈی اے نے سپریم کورٹ میں اپیل کی تھی۔ جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔