یورپی ملٹری کمیٹی کے چیئرمین کی جنرل کیانی شمیم وائیں، سیکرٹری دفاع سے ملاقاتیں

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر + ایجنسیاں) یورپی ملٹری کمیٹی کے چیئرمین جنرل پیٹرک ڈی راﺅزر نے آرمی چیف جنرل کیانی سے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل خالد شمیم وائیں اور سیکرٹری دفاع سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل کیانی سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیالات ہوا۔ جنرل پیٹرک کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اور پاکستان کی قربانیوں سے آگاہ کیا گیا۔ مہمان جنرل نے یادگار شہداءپر پھول چڑھانے کی تقریب میں شرکت کی۔ سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) آصف یاسین ملک سے ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں پاکستان آرمی کے عزم اور اقدامات کا اعتراف کیا۔ ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے کے لئے وسیع گنجائش موجود ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری دفاع نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
ملاقاتیں