ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ کی عملے کو آج بھی دفاتر میں حاضر رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (این این آئی) ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ ذوالفقار احمد چیمہ نے ملک بھر میں پاسپورٹ دفاتر کے عملے کو ہفتے کے روز بھی حاضر رہنے کی ہدایت کی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاسپورٹ دفاتر کے عملے کو چھٹی کے روز حاضر ہونے کی ہدایت عازمین حج کو پاسپورٹس کی بروقت فراہمی کیلئے کی گئی ہے۔ ڈی جی پاسپورٹ نے کہاکہ شہری اب ہفتے کے دن بھی اپنے پاسپورٹ وصول کر سکتے ہیں۔