وزیراعظم کی ہدایت پر پی آئی اے میں اصلاحات کے لئے 4 رکنی کمیٹی قائم

وزیراعظم کی ہدایت پر پی آئی اے میں اصلاحات کے لئے 4 رکنی کمیٹی قائم

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم میاں نوازشریف نے قومی ایئر لائن کے معاملات دیکھنے کے لئے 4 رکنی کمیٹی قائم کر دی، کمیٹی پی آئی اے کی تنظیم نو اور اصلاحات کے لئے کام کرے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت ایک اعلی سطح اجلاس میں پی آئی اے کو درپیش مشکلات اور دیگر معاملات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں اسحاق ڈار، کپٹین (ر) شجاعت عظیم، شوکت ترین اور نوید ملک پر مشتمل چار رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ کمیٹی آئندہ اجلاس میں ادارے کو درپیش مشکلات سے وزیراعظم کو آگاہ کرے گی۔
4 رکنی کمیٹی قائم