نئے گورنر سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے تعینات ہوں گے: پرویز رشید

اسلام آباد (آئی این پی ) وزیراطلاعات ونشریات پرویزرشید نے کہا ہے کہ نئے گورنرسیاسی جماعتوں کی مشاورت سے تعینات کئے جائیں گے۔ وزیر اعظم کے مسلح افواج کے ساتھ تعلقات ہمیشہ اچھے رہے ہیں۔جمہوریت کے فروغ کیلئے فعال میڈیا ضروری ہے۔ سرکاری میڈیا اپنی مقررہ حدود کے اندر رہتے ہوئے ملک کی بہتری کیلئے مثبت کرداراد ا کرے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پیمرا آزاد ادارے کے طور پرکام کرتی رہے گی۔ حکومت ملک کے نئے صدر سے متعلق فیصلہ موجو دہ صدرکی مدت مکمل ہونے پرکرے گی اور مسلم لیگ ن کا عام نتخابات میں کنٹونمنٹ کے علاقوں سے اکثریت حاصل کرنا نیک شگون ہے۔ انہوں نے کہا وز یراعظم نے دفاع اور خارجہ امور کے عہدے کچھ عرصے کیلئے اپنے پاس رکھے ہیں۔