شکست کے اسباب جاننے کیلئے بلاول بھٹو نے خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی

شکست کے اسباب جاننے کیلئے بلاول بھٹو نے خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی

 اسلام آباد (آئی این پی) پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کو ملک بھر بالخصوص پنجاب اور خیبر پی کے میں 11 مئی کے انتخابات میں ہو نے والی شکست کے اسباب اور وجوہات جاننے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لیے سینٹ میں قائد حزب اختلاف اور پارٹی کے مرکزی رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو انتخابات میں ہارنے والے تمام قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو خط لکھ کر ہارنے کی تمام وجوہات معلوم کر ے گی، جس کی روشنی میں ایک مفصل رپورٹ تیار کر کے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو پیش کی جائے گی۔
 بیرسٹر اعتزاز احسن سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، قمر الزمان کائرہ، نذر محمد گوندل، ندیم افضل چن، منظور وٹو سمیت پارٹی کے تمام امیدواروں سے رابطے کریں گے اور انہیں خطوط لکھ کر تحریری جوابات طلب کریں گے۔
بلاول / فیصلہ