سعودی حکومت پاکستانیوں کیلئے مہلت میں توسیع کرے: فضل الرحمان

سعودی حکومت پاکستانیوں کیلئے مہلت میں توسیع کرے: فضل الرحمان

اسلام آباد (آن لائن+ اے پی اے) جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سعودی حکومت سے اپیل کی ہے وہ وہاں مقیم پاکستانیوں کی مدت وقت میں توسیع کرے جو 6 جولائی تک کاغذات کی درستگی نہ ہونے کی صورت میں بیدخل کئے جائیں گے۔ مکة المکرمہ میں پاکستانی کمیونٹی کے وفد سے گفتگو میں فضل الرحمان نے کہا سعودی حکومت نے تقریباً35 ہزار پاکستانیوں کو 6 جولائی کی ڈیڈ لائن دی ہے کہ وہ اپنے کاغذات کی تصحیح کرائےں، ویزے کے حوالے سے کمپنیوں میں ملازمت سے منسلک ہوکر اپنی موجودگی کو قانونی ثابت کریں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی سعودی عرب کے تمام قوانین کا احترام کرتے ہیں مگر وقت کم ہو نے کی وجہ سے انہیں کاغذات کی درستگی میں وقت درکار ہے جس کی توسیع کیلئے وہ مزید وقت کا مطالبہ کررہے ہیں۔

 فضل الرحمن