سردار خان قتل کیس: ملزم کی گرفتاری کیلئے آئی جی اسلام آباد کو ایک ہفتے کی مہلت

سردار خان قتل کیس: ملزم کی گرفتاری کیلئے آئی جی اسلام آباد کو ایک ہفتے کی مہلت

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں سابق اٹارنی جنرل سردار خان قتل ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ملزم روح اللہ کی گرفتاری کے لئے آئی جی اسلام آباد کی استدعا پر مزید ایک ہفتہ کی مہلت دیدی گئی۔ آئی جی نے بتایا بے نظیر قتل کیس میں ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر چودھر ی ذوالفقار کے قتل کے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم کا تعلق تحریک طالبان اور القاعدہ کیساتھ ہے۔ روح اللہ کی گرفتاری کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں لیکن وہ افغانستان میں ریڈ زون ایریا میں رہ رہا ہے۔ چودھری ذوالفقار کے گارڈ کی فائرنگ سے ملزم زخمی ہوا تھا اور زخمی حالت میں اپنا پستول اور موبائل فون بھول گیا تھا جس کے ریکارڈ سے اسکا سراغ لگا لیا گیا ہے۔

مہلت