سات اہم ممالک کے سفیر اس سال واپس جا رہے ہیں

اسلام آباد (جاوید صدیق) پاکستان سے سات اہم ممالک کے سفیر اس سال واپس جا رہے ہیں۔ واپس جانے والوں میں جاپان‘ بوسنیا ‘ بھارت‘ جنوبی کوریا اور ڈنمارک کے سفیر شامل ہیں۔ چین کے سفیر پہلے ہی واپس جا چکے ہیں۔ ان ممالک کے سفیروں کے علاوہ کئی دوسرے سفارت کار بھی اس سال پاکستان سے واپس جا رہے ہیں۔ جرمنی کے ڈپٹی چیف آف مشن‘ جرمنی کے شعبہ پریس کے سربراہ ڈاکٹر ڈٹ‘ اور کئی دوسرے ملکوں کے سفارت کار بھی واپسی کی تیاری کر رہے ہیں۔
سفیر واپس