رواں مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران درآمدات میں کمی: ادارہ شماریات

اسلام آباد (اے پی اے) وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی گیارہ ماہ(جولائی تا مئی 2012-13ئ) دوران درآمدات میں کمی اور برآمدات میں اضافے کے نتیجے میں ملک کے تجارتی خسارہ گذشتہ سال کے مقابلے میں 3.89فیصد کم رہا،ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے گیارہ مہینوں (جولائی تا مئی)کے دوران ملکی برآمدات میں 3.89فیصد اضافہ جبکہ درآمدات میں 0.19فیصد کا معمولی اضافہ ملکی تجارتی خسارے میں کمی کا باعث بنا،رپورٹ کے مطابق رواں سال جولائی تا مئی کے دوران 22ارب 32کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئیں جبکہ گذشتہ سال کے اس عرصہ میں 21ارب 48کروڑ ڈالر کی برآمدات ہوئی تھیں،اسی طرح اس عرصہ میں مجموعی ملکی درآمدات گذشتہ سال کی 40ارب 93کروڑ ڈالرکی سطح سے کم ہو کررواں مالی سال کے دوران 36ارب 34کروڑ ڈالر تک گر گئیں،اعدادو شمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے پہلے 11مہینوں کے دوران تجارتی خسارہ 19ارب 44کروڑ ڈالر تھا ، جو جاری مالی سال میں ایک ارب چار کروڑ ڈالر کم ہو کر 18ارب 68کروڑ ڈالر ہوگیا ، اس طرح تجارتی خسارہ میں 3.89فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوئی۔