حکومت گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کو مراعات دے: لطیف کھوسہ

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) ہنما پیپلز پارٹی لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ہم نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 125 فیصد اضافہ کیا۔ نیوز کانفرنس کرتے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کم از کم ایک سے 16 کے ملازمین کو مراعات دے۔ کونسی جادو کی چھڑی ہے کہ 500 ارب روپے کا سرکلر ڈیٹ 60 دن میں ختم ہو جائے گا۔ نواز شریف ایبٹ آباد کمشن کی رپورٹ شائع کرکے دکھائیں۔ شیر ہیں تو ڈرون کو مار گرا¶ اور پرویز مشرف کو آرٹیکل 6 پر پھانسی دو۔