حج 2013ءکے انتظامات مثالی ہونگے‘ کرپشن کے دروازے بند کردیئے: سردار یوسف

اسلام آباد ( محمد نواز رضا + محمد ریاض اختر) حج 2013ءکے انتظامات مثالی ہوں گے، میرے سمیت وزارت مذہبی امور کے تمام افسران حج انتظامات کی مانیٹرنگ کریں گے‘ وزارت کا کوئی عہدہ ”خریدوفروخت “ کی بناءپر نہیں میرٹ کی بنیاد پر دیا جائے گا،آنے والا حج 2012ءکی حج پالیسی کے مطابق ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر مذہبی امور و مذہبی ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے ”نوائے وقت“ کو خصوصی انٹرویو میں کیا۔ ایک سوال پر وفاقی وزیر نے بتایا تمام امور میرٹ کی بنیاد پر ہوں گے۔ اقربا پروری ، دوست نوازی اور کرپشن کے سارے دروازے بند کر دیئے گئے ہیں۔آئندہ وزارت پالیسی سے متعلق کوئی بات پوشیدہ نہیں رہے گی۔
 سردار یوسف