بجلی بحران: نیپرا نے سولر نیٹ میٹرک سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا

بجلی بحران: نیپرا نے سولر نیٹ میٹرک سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نیپرا نے سولر نیٹ میٹرک سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ صارفین یورپ کی طرز پر گھروں میں سولر سسٹم لگا لیں گے، اضافی بجلی تقسیم کار کمپنی کو فروخت کر سکیں گے، جس قیمت پر صارف بجلی خریدیگا، اسی قیمت پر فروخت کر سکے گا۔ ایک سال بعد صارف متعلقہ کمپنی سے ایڈجسٹمنٹ کر سکے گا۔ نیپرا حکومت کو سولر سسٹم پر ٹیکسز ختم کرنے اور سبسڈی دینے کی سفارش کریگی۔ سولر انرجی پر سرمایہ کار چھوٹے گھروں کو بجلی فروخت کر سکیں گے۔
نیپرا سولر سسٹم