انکم ٹیکس گوشواروں کی تعداد بڑھانے کیلئے قانون میں ترامیم کی تجویز

اسلام آباد (عترت جعفری) فنانس بل میں انکم ٹیکس گوشواروں کی تعداد بڑھانے کیلئے انکم ٹیکس کے قانون میں اہم ترامیم تجویز کی ہے۔ بجلی کے کمرشل اور صنعتی صارفین جن کا سالانہ 5 لاکھ روپے سے زائد ہو کے لئے گوشوارہ داخل کرانا لازمی قرار دیدیا ہے۔ اس سے قبل یہ تھریش ہولڈ 10 لاکھ روپے تھا۔ چیمبر آف کامرس کی تجارتی تنظیم‘ مارکیٹ کمیٹی‘ پاکستان انجینئرنگ کونسل‘ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل‘ پاکستان بار کونسل‘ صوبوں کی بار کونسلز‘ آئی سی اے پی‘ آئی سی ایم اے کے پاس رجسٹرڈ کسی بھی رکن کے لئے گوشوارہ داخل کرنا لازمی ہو گا۔ ایف بی آر آڈٹ کے لئے کیس منتخب کرنے کے لئے مقررہ پیرامیٹرز کو خفیہ رکھے گا۔ 10 لاکھ روپے سے زائد منقولہ جائیداد کو ویلتھ سٹیٹمنٹ میں ظاہر کرنے کے بعد ٹیکس ادا نہ کرنے کا یہ 16 فیصد سرچارج بھی دینا پڑے گا۔
تجویز