آصف ہاشمی پیش نہ ہوئے تو پاسپورٹ منسوخ کر کے کارروائی کی جائے گی: چیف جسٹس

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز ) متروکہ وقف املاک کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ علیزیم نے 98 کروڑ 60 لاکھ روپے کے پے آرڈر عدالت میں جمع کروا دیئے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس کہ آصف ہاشمی سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ پیش نہ ہوئے تو ان کا پاسپورٹ منسوخ کر کے کارروائی کی جائے گی۔ عدالت نے حکم دیا کہ ایف آئی اے آصف ہاشمی کی حاضری یقینی بنائے۔ عدالت نے علیزیم کمپنی کے سی ای او حماد اشرف کا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم بھی دیا۔ عدالت نے ہائی لینڈ کے سی ای او شرجیل احمد کا معافی نامہ قبول کر کے سماعت 2 ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی۔