بےنظیر قتل کیس‘ نامزد ملزمان پولیس افسران کی وکیل کرنے کیلئے مہلت کی استدعا منظور
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیراعظم شہید بے نظیربھٹو قتل کیس میں مبینہ نامزد ملزمان ایس ایس پی سعود عزیز اور ایس پی خرم شہزادکی ضمانت پررہائی کیخلاف دائردرخواست کی سماعت کرتے ہوئے ملزمان کووکیل کرنے کیلئے مہلت دیدی ہے پیرکوچیف جسٹس میاںثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ، اس موقع پرمبینہ ملزمان نے خود پیش ہوکرعدالت سے استدعاکی کہ انہیں وکیل کرنے کیلئے مہلت دی جائے،عدالت نے ان کی استدعامنظورکرلی اور کیس کی مزید سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی ۔