دشمنان اسلام نے امت مسلمہ کو چاروں طرف سے گھیر رکھا ہے : پروفیسر ادریس
ملتان (پ ر) یہود و نصاریٰ کبھی ہمارے دوست نہیں ہو سکتے اور انہوں نے ہمیشہ اسلام اور اسلامی ممالک کے خلاف ریشہ دوانیاں کر کے نقصان پہنچایا ہے اور وہ ازل سے اپنا یہی کردار ادا کر رہے ہیں اور نبی آخری الزماں نے بھی اپنی تعلیمات میں ان کی سازشوں سے خبردار رہنے کی تعلیم دی ہے یہ بات تحریک محنت پاکستان ملتان کے ضلعی صدر نذیر احمد قریشی نے سیرت کانفرنس کے موقع پر اپنے خطاب میں کہی اس موقع پر چیئرمین سیرت چیئرمین بہاءالدین زکریا یونیورسٹی پروفیسر ادریس احمد لودھی‘ مولانا محمد ازہر(ایڈیٹر ماہنامہ الخیر) ڈاکٹر راشد حسینی نے بھی سیرت النبی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی پروفیسر ادریس احمد لودھی نے کہا آپ کے دشمن بھی آپ کی سیرت و کردار سے بہت متاثر تھے ۔آپنے جہالت و گمراہی کے اندھیروں میں محبت و نور ایمان کی شمع روشن کی اور قتل و غارت ظلم و بربریت بے حیائی کے دلدل میں دھنسی انسانیت کو رحمان جل جلالہ کے راستے پر لگایا اورایک دنیا ان کے زیرنگیں کر دی ۔ مولانا ازہر نے کہا کہ آج اس امر کی شدت محسوس کی جا رہی ہے کہ ہم اپنے نبی کی تعلیمات کو خود بھی حاصل کریں اور معاشرتی بگاڑ کو بھی ان کی شریعت نافذ کر کے دور کریں اور پاکستان کو صحیح معنوں میں اسلامی مملکت بنانے کی سعی کریں ۔ڈاکٹر راشد حسینی نے کہا کہ تحریک محنت پاکستان شعبہ ملازمین میں احیائے دین اور نظام مصطفی کی جوت جگانے کے لئے کوشاں ہے کیونکہ آج ملت اسلامیہ کو چار اطراف سے دشمنان اسلام نے گھیر رکھا ہے عالم اسلام کے متحد ہوئے بغیر ہم ان سے چھٹکارا حاصل نہیں کر سکتے۔
پروفیسر ادریس