;;کرپشن سے پاک لوگ ایم ایم اے کا حصہ بن سکتے ہیں: سراج الحق
اسلام آباد‘لاہور (صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ دینی جماعتوں کے ساتھ ساتھ وہ لوگ بھی ایم ایم اے کا حصہ بن سکتے ہیں جن کے دامن کرپشن اور مافیاﺅں سے پاک ہیں ہم ایسے لوگوں سے رابطے میں ہیں جو باصلاحیت ہونے کے ساتھ ساتھ ہر لحاظ سے صاف شفاف ہیں اگر عمران خان کو ایم ایم اے کا پلیٹ فارم دینے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو یہ ملک و قوم کے ساتھ بھلائی ہو گی ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس بہت سنجیدہ ہے اس کی وجہ سے پنجاب کے حکمرانوں پر خوف طاری ہے میں نہیں سمجھتا کہ اس کیس سے پنجاب کے حکمران آسانی سے بچ سکیں گے۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ امت مسلمہ اس وقت سخت آزمائش سے دوچار ہے۔ استعماری و طاغوتی طاقتیں امریکی چھتری تلے متحد ہوکر مسلمانوں پر پل پڑی ہیں۔ ملک کو ایٹم بم اور واشنگٹن کو قبلہ سمجھنے والے سیاستدان نہیں، منبر و محراب اور علما و مشائخ بچا سکتے ہیں۔ ہمیں سقوط بغداد، غرناطہ اور سقوط ڈھاکہ سے سبق سیکھنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے منصورہ میں علماءو مشائخ کے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ کے موقع پر خطاب اور بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان و گروپ لیڈر این اے 128 امیر العظیم، مولانا عبدالمالک اور مولانا آزاد جمیل نے بھی خطاب۔
سراج الحق