کمرہ عدالت میں موبائل فون کا استعمال کیپٹن (ر) صفدر کی سرزنش، جرمانہ
اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ)کمرہ¿ عدالت میں موبائل فون کے استعمال پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیپٹن (ر) صفدر کو سخت سرزنش کی اور جرمانہ عائد کر دیا۔ عدالتی حکم پر کیپٹن صفدر کا موبائل فون تحویل میں لے لیا گیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ آپ کو پتہ نہیں عدالت میں بیٹھے ہوئے ہیں، کیا آپ پارک میں بیٹھے ہوئے ہیں؟ جسٹس محسن اختر نے عدالتی عملے کو حکم دیا کہ ان سے موبائل فون لے لیں، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ آپ کو عدالت کا احترام کرنا چاہئے۔ عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر کو تحریری معافی نامہ جمع کرانے کی ہدایت کی اور ایک ہزار روپیہ جرمانہ عائد کیا ۔ کیپٹن (ر) صفدر کو بار فنڈز میں ایک ہزار روپیہ جمع کرانے کا حکم دیا گیا۔
کیپٹن(ر) صفدر