ضلع راولپنڈی کے مختلف مقامات پر14 ٹریفک حادثات میں12افرادزخمی
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ضلع راولپنڈی کے مختلف مقامات پر14 ٹریفک حادثات میں12افرادزخمی ہوگئے 3افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو1122 کی ٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی ان ٹریفک حادثات میںکو ئی جانی نقصان نہیں ہواریسکیو 1122 راولپنڈی کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں6ڈرائیورز،2مسافر4پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے جن میں8مرداور4 عورتیں شامل ہیں۔