چیف جسٹس کی سربراہی میں فل کورٹ بنچ کل سے فوجی عدالتوں کیخلاف درخواستوں کی سماعت کریگا

 چیف جسٹس کی سربراہی میں فل کورٹ بنچ کل سے فوجی عدالتوں کیخلاف درخواستوں کی سماعت کریگا

اسلام آباد (آن لائن) چیف جسٹس پاکستان ناصر الملک کی سربراہی میں 17رکنی فل کورٹ بنچ کل (جمعرات) سے فوجی عدالتوں کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کا آغاز کرے گا اس حوالے سے فریقین کو اطلاعاتی نوٹسز بھی ارسال کردیئے گئے ہیں۔ پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار سمیت دیگر 14 افراد کی درخواستوں کی سماعت کی جائے گی۔ عدالت 18 ویں اور 21 ویں ترمیم کے حوالے سے بھی معاملات کی سماعت کرے گی۔