پوسٹ آفس میں ڈیڑھ ارب کی کرپشن میں چند لاکھ کی ریکوری پر قائمہ کمیٹی مواصلات کی برہمی

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات نے کہا ہے کہ پاکستان پوسٹ میں اربوں کی کر پشن کی جارہی ہے لوٹ مار میں افسران اور ملازمین سب شا مل ہیں پاکستان پوسٹ آفس میں ڈیڑھ ارب روپے میں سے چند لاکھ روپے کی ریکوری پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مال غنیمت نہیں قوم کا پیسہ ہے، ایک ایک پائی وصول کی جائے گی، کمیٹی نے پوسٹل ملازمین کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے تربیتی کورسز شروع کروانے کی ہدایت کی، کمیٹی کو بتایا گیا ہے کہ پاکستان پوسٹ آفس میں کرپشن اور مالی بدعنوانی کے 212 مقدمات میں 505 ملازمین ملوث پائے گئے، 1947سے 2015تک ڈیڑھ ارب روپے غبن ہوا۔