پاکستان واحد ملک ہے جس کی فوج دنیا کی جنگ لڑرہی ہے: خواجہ آصف

پاکستان واحد ملک ہے جس کی فوج دنیا کی جنگ لڑرہی ہے: خواجہ آصف

اسلام آباد(آن لائن)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان واحد ملک ہے جس کی فوج دنیاکی جنگ لڑرہی ہے، پاکستانی فوج قربانیاں دے کر دنیا کو محفوظ بنانے کیلئے کوشاں ہے۔ منگل کے روزجرمن بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آندریس کرائوز نے وزیردفاع خواجہ آصف سے ملاقات کی جس میں پاکستان اورجرمنی کے درمیان دفاعی تعاون اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعدازاں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ پاکستان جرمنی سے تعاون کو انتہائی اہمیت دیتاہے اورجرمنی سے تعاون مزید بڑھانا چاہتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ دہشتگردی کاخطرہ پوری دنیامیں پھیل رہاہے اورپاکستان واحدملک ہے جس کی فوج دنیاکی جنگ لڑرہی ہے، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے افواج پاکستان قربانیاں دے رہی ہے اورپاک فوج قربانیاں دیکر دنیا کو محفوظ بنانے کیلئے کوشاں ہے۔ انہوںنے کہاکہ سعودی عرب پاکستان کیلئے اہم ہے اور سعودی عرب کی جغرافیائی سالمیت بہت اہمیت کی حامل ہے۔