فیس بک پر جعلی اکائونٹ بنانے والے سے ملاقات ہوگئی: چودھری نثار

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ وفاقی وزیرداخلہ کے نام سے اکائونٹ بنانے والے کو آخر تلاش کرلیا گیا ہے، اس کا تعلق خوشاب سے ہے اور کام کراچی میں کرتا ہے۔ فیس بک اکائونٹ میں میرے کام اور وزارت داخلہ کے بارے میں بہت معلومات تھی، لگتا تھا اکائونٹ بنانے والا ہم میں سے ہی کوئی ہے۔ چودھری نثار نے کہا کہ فیس بک اکائونٹ بنانے والے شخص سے ملاقات ہوگئی ہے۔ وزارت داخلہ کے مذکورہ جعلی اکائونٹ پر ایک لاکھ کے قریب فالوورز ہیں۔