فاٹا میں سینٹ الیکشن کیخلاف درخواستوں پر وفاق کو جواب داخل کرانے کی ہدایت

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے فاٹا میں سینٹ الیکشن کے حوالے سے صدارتی آرڈیننس سے متعلق دائر آئینی درخواستوں کی سماعت پیر تک ملتوی کرتے ہوئے وفاق کو جواب داخل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت پیر سے روزانہ کی بنیاد پر درخواستوں کی سماعت کریگی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ حکومت کی جانب سے جواب داخل نہیں ہوا۔ عدالت نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر وسیم سجاد نے درخواستوں کے ناقابل سماعت ہونے کے حوالے سے اہم نکات اٹھائے تھے۔ مذکورہ درخواستوں کے حوالے سے عدالت نے سوالات تیار کئے جن میں درخواستوں کے قابل سماعت ہونے کا سوال بھی شامل ہے۔ عدالت نے سماعت 20 اپریل تک ملتوی کردی۔