ضرورت نہیں تھی تو صدارتی آرڈیننس کس کی فرمائش پر جاری ہوا: شیریں مزاری

ضرورت نہیں تھی تو صدارتی آرڈیننس کس کی فرمائش پر جاری ہوا: شیریں مزاری

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری نے خواجہ سعد رفیق کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں کہہ رہی ہیں انتخابات میں دھاندلی ہوئی، نے عمران خان کی ضد پر جوڈیشل کمشن تشکیل نہیں دیا، ضرورت نہیں تھی تو سعد رفیق بتائیں صدارتی آرڈیننس کس کی فرمائش پر جاری ہوا۔ عمران خان ملک میں حقیقی جمہوریت چاہتے ہیں، صاف اور شفاف انتخابات کیلئے صرف عمران خان سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے خود تسلیم کیا انتخابات میں دھاندلی ہوئی، جوڈیشل کمشن میں تمام سیاسی جماعتیں دھاندلی کے ثبوت جمع کر رہی ہیں۔