انتخابی اصلاحات سے متعلق جو ہدایات دی گئیں ان پر عمل ہونا چاہئے: سپریم کورٹ

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) سپریم کورٹ میں انتخابی اصلاحات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس ثاقب نے ریمارکس دیئے عدالت نے انتخابی اصلاحات سے متعلق جو ہدایات دی ہیں ان پر عمل ہونا چاہئے۔ الیکشن کمشن کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمشن عدالتی احکامات پر عملدرآمد کر رہا ہے۔ سپریم کورٹ نے انتخابی اصلاحاتی کمیٹی سے ٹرمز اور ریفرنس کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔ جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ دیکھیں گے کہ عدالتی فیصلے کو مدنظر رکھا گیا یا نہیں۔ کیس کی مزید سماعت ستمبر کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کر دی۔